Tuesday, 22 October 2019
غلط فہمی
|
کیا ہم مشرکین مکہ سے بھی گئے گزرے ہیں؟
|
Friday, 18 October 2019
Wednesday, 16 October 2019
پنجاب میں اکثر ایسے ہی جواب سننے کو ملتے ہیں
ایک آدمی نے گنڈیری والے سے پوچھا کہ " گنڈیریاں کی پا لائیاں ای" وہ کہتا 60 روپئے کلو۔ آدمی حیران ہو کے کیوں قیمے آلیاں نے 🤔🤔
ایک فیصل آبادی نے بھوانہ بازار سے گزرتے ہوئے دکان والوں سے پوچھا " ہور فیر شیخ صاب بیٹھے او" وہ آگے سے کہتے "نئیں پُت فٹ بال کھیل رئے آں، تُو وی آجا 😂😂
ایک فیصل آبادی رکشہ والے کی گدھا گاڑی والے سے ٹکر ہوگئی۔ وہ بہت غصے میں نیچے اتر کے کہتا " ماما اپنی اَکھاں دے سیل پوا" اور گدھے کی طرف اشارہ کر کے کہتا تے ایس پیو نوں وی عینکاں لوا 😄
ایک دفعہ میرے دوست نے رکشے والے سے پوچھا پاجی ریگل روڈ دے کِنے پیسے۔ وہ کہتا ساڑھے تین سو۔ دوست نے ہاتھ کے اشارے سے کہا "لے آ تے ریگل روڈ اے" رکشہ والا کہتا پاجی ہاتھ تھلے کرلو کِدرے(ریگل روڈ نال )لگ نا جائے 🤣
ایک لاہوری نے فیصل آبادی سے پوچھا۔ سر یہاں سے اچھا کھانا کہاں سے ملتا ھے
فیصل آبادی: ویرے جو تُوں لبھ ریا او صرف لاہور وِکدا 😷😂
میں نے اپنے دوست سے پوچھا کتنی تعلیم ہو گئی۔ وہ کہتا بی اے کر لیا
میں نے کہا سادہ ؟ وہ کہتا نئیں قیمے آلا 😃
ہم نے ایک ریڑھی والے سے پوچھا کہ کِنو کیسے لگائے ہیں وہ کہتا "برف تے " 😄 ہم خاموش😕
۔۔ تربوز والے سے کہا کہ دوانا لال تے ھے ناں ؟ وہ کہتا پاجی ٹینشن نا لو اینوں خون دِیاں بوتلاں لوایاں نے 🤣
ﻋﻮﺭﺕ : ﺭﮐﺸﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺳﮯ .
ﺑﮭﺎﺋﯽ ﺭﮐﺸﮧ ﺧﺎﻟﯽ ﮨﮯ .
ﺭﮐﺸﮯ ﻭﺍﻻ : ﮨﻮﺭ ﻣﻮﺩﺍ ﮐﺮ ﮐﮯ ﻭﮐﮭﺎﻭﺍﮞ.
بلا عنوان
ایک شخص جو کہ موٹاپے اور بڑھتے وزن کی وجہ سے پریشان تھا اور اس نے فاسٹ فوڈ اور باقی صحت کش مشروبات و غذاؤں کو خیر باد کہنے کا پکا تہیہ کر لیا تھا۔اسی لیے وہ ان چیزوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتا تھا۔
ایک دن اس کے بچوں نے اسے بہت مجبور کیا اور برگرز اور پیزے کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔پہلے تو اس نے ٹالنے کی کوشش کی لیکن بچے نہ مانے۔اس نے گاڑی نکالی اور بچوں کو شہر کے مشہور فاسٹ فوڈ سنٹر پہ لے گیا۔اور وہاں پہنچ کے اس نے بچوں کی فرمائش کے مطابق آرڈر دیا اور ہال میں لگے ٹیبل پہ بچوں کو لیکر بیٹھ گیا۔
کیوں کہ وہ خود ڈائیٹنگ پہ تھا اس لیے صرف بچوں کے لیے آرڈر کیا اور خود پاس بیٹھ گیا۔
ویٹر آیا ان کا آرڈر ڈیلیور کیا اور چلا گیا۔بچے اپنے اپنے آرڈر پہ ہاتھ صاف کرنے لگے اور وہ خود کرسی سائیڈ پہ کھسکا کے بیٹھ گیا۔وہاں سے فارغ ہونے کے بعد وہ گھر روانہ ہو گئے۔
اگلے دن جیسے ہی اس نے موبائل ڈیٹا آن کیا تو اسے دوست کا وٹس ایپ میسج موصول ہوا۔جس میں کسی فیس بُکی پیج کا لنک تھا۔
اس نے جیسے ہی لنک اوپن کیا تو دیکھ کے اس کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
کیا دیکھتا ہے کہ ایک فیس بُکی دانشور کی پوسٹ تھی اور اس کی اور بچوں کی فاسٹ فوڈ سنٹر کی تصویر تھی جس میں اس کے بچے کھانا کھا رہے تھے اور وہ سائیڈ پہ بیٹھا تھا۔
اور عنوان تھا کہ
یہ دیکھو بےحس لوگوں کو۔
امیر کے بچے برگرز اور پیزے کھا رہے ہیں اور ان کا ڈرائیور پاس بیٹھ کے انہیں حسرت سے دیکھ رہا ہے۔☺
😂😅🤭
ايک عالم اور ايک شرابی کے درميان مکالمہ۔
شرابی:
"جناب! مجھے بتائیں کہ اگر میں کھجوریں کھاؤں تو آپ کو کوئی اعتراض ہے...؟
عالم:
"بالکل کوئی اعتراض نہیں"...
شرابی:
" اگر اس کے ساتھ کچھ جڑی بوٹیاں کھا لوں؟
عالم:
" کوئی رکاوٹ نہیں"....
شرابی:
"اور اگر میں ان میں پانی شامل کر لوں؟
عالم:
"بڑے شوق سے پیو"....
شرابی:
"جب یہ ساری چیزیں جائز اور حلال ہیں تو پھر آپ شراب کو کیوں حرام کہتے ہیں.... حالانکہ اس میں یہی چیزیں تو ہیں جن کے کھانے اور پینے کی اجازت آپ دے رہے ہیں. یعنی کھجوریں, پانی اور جڑی بوٹیاں....!
عالمِ دین شرابی سے:
"اگر تمہارے اوپر پانی پھینکا جائے تو اس پر تمہیں کوئی اعتراض ہو گا...؟
شرابی:
"ہرگز نہیں, پانی سے کیا فرق پڑتا ہے...!
عالم:
"اچھا, اگر اس پانی میں مٹی گھول دی جائے تو تم اس سے مر جاؤ گے....؟
شرابی:
"جناب..!
مٹی سے میں نے کسی کو مرتے ہوئے نہیں دیکھا...
عالم:
"اگر میں مٹی اور پانی لوں اور ان کو گوندھ کر ایک اینٹ بنا لوں اور اسے خشک کر کے تمہیں دے ماروں تو کیا ایسا کرنے پر تمہیں کوئی اعتراض ہے....؟
شرابی:
"جناب...!
اس سے تو آپ مجھے قتل کر دیں گے....
عالم نے کہا:
" شراب کا بھی یہی حال ہے...
اللہ پاک نے ہم کو جس بات سے بھی روکا ہے اس میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہے....
ہم کو اپنی طرف سے تاویلیں نہیں گھڑنی چاہیے بلکہ اللہ کے احکامات کی پیروی کرنی چاہیے.
Subscribe to:
Posts (Atom)
-
ایک آدمی نے گنڈیری والے سے پوچھا کہ " گنڈیریاں کی پا لائیاں ای" وہ کہتا 60 روپئے کلو۔ آدمی حیران ہو کے کیوں قیمے آلیاں نے ...
-
پیچھےرہ جانا کوئی بُری بات نہیں۔ لیکن پیچھے رہ جانے کو عادت بنا لینا، تقدیر سمجھ لینا بہت بُری اور بہت بڑی بات ہے۔ دوبارہ شروع ...
-
شرابی: "جناب! مجھے بتائیں کہ اگر میں کھجوریں کھاؤں تو آپ کو کوئی اعتراض ہے...؟ عالم: "بالکل کوئی اعتراض نہیں"... ...