Wednesday, 16 October 2019

بچوں کے نام کیسے رکھیں



ہماری ایک عزیز کے رشتہ دار کے گھر پوتی کی آمد ہوئی،،انہوں نے بچی کا نام 'من تشاء' رکھا ہے ،ہم نے کہا لو بھلا یہ کیسا نام !!! ..
کہنے لگیں پتہ نہیں وہ آیت ہے قران میں ،وتعز من تشاء اس سے لیا ہے ،لیکن اس کے معنی تو "جسے چاہے " ہوگیا، اور یہ تو کوئی معنی نہ ہوا،دل مین سوچا آیت سے لیا تو وتعز بھی رکھ سکتے تھے،پھر خیال آیا شاید پکارنے میں من تشاء نام اسٹائلش لگتا ہو،
قرآن کے لفظوں پر بغیر معنی جانے نام رکھنے کی ریت کافی پہلے سے چلی آرہی ہے،
ہماری اپنی کزن کی بیٹی کا نام جب "فبِھا" رکھا تب ہم نے کہا اس کا مطلب؟جواب ملا سورہ رحمن میں ہے یہ نام تو،
ذہن پر زور دیا پھر فٹ سے کہا لیکن وہ تو "فباّی" ہے اور اس لفظ کا مطلب ایسا تو نہیں کہ نام کے طور پر رکھا جائےتو کہا: کیا کریں اب سسرال والوں نے رکھ دیا ہے،بدل نہیں سکتے
اور پیچھے چلوں تو اپنی چھٹی کلاس کی اس لڑکی کا نام کبھی نہیں بھولتا جو عمر میں ہم سے کافی بڑی بھی تھی اور شاہد ذہنی طور پر کمزور بھی،اور اس کا نام تھا "رف رف" ہم اس سے کہتے تیرا نام رف رف کیوں ہے تو اسی لیے رف کام کرتی،،
اس وقت تو بچپن تھا بڑے ہوکر جانا کہ قران میں رفرف کا ذکر ایا ہے اور شاید اسی وجہ سے اس کا نام قرآن سے لیا ہو۔
ایک عالم صاحب ان بے معنی ناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہنے لگے,کسی کے گھر مہمان مدعو تھے صاحبِ خانہ کی چھوٹی بچی ان کے ساتھ تھی جب اس کا نام پوچھا تو کہا "خنّاس"نام ہے ان کا۔😬 (اور وہ خوش تھے اس بات پر کہ قرآن سے نام لیا ہے ہم نے)
یہ قرآن اسلیے دیا گیا کہ اس کے لفظوں سے نام چن کر رکھے جائیں؟
یا اس کو اپنی شادی بیاہ اور دیگر رسموں میں استعمال کریں
یا پھر اپنی لڑائیوں میں اسکی جھوٹی سچی قسمیں کھائی جائیں۔
اور جہالت تو اتنی کہ آج بھی گوٹھوں دیہاتو ں میں لڑکی کی قرآن سے شادی کروا دی جاتی ہے تاکہ پھر کسی انسان سے اس کی شادی نہ کروا ئی جا سکے،
افسوس!! کہ بس نہیں کرنی تو اس کی تلاوت نہیں کرنی اور اسکے احکامات پر عمل نہیں کرنا۔
اور رہی بات نام رکھنے کی تو نئے ناموں کی طرف جانے سے پہلے اور انٹرنیٹ پر سرچ کر کے عجیب و غریب نام رکھنے سے کہیں بہتر ہے کہ ہم۔صحابہ کرام اور صحابیات رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر اور بزرگان دین کے ناموں پر اپنے بچوں کے نام رکھیں۔تاکہ ان کی سیرت کا فیضان ہمارے بچے بچیوں پر بھی جاری ہو اور وہ نیک سیرت بنے، ان ہستیوں کے ابھی بھی بہت سے نام ایسے بھی ملیں گے جو کسی نے نہیں رکھے ہوں گے ،اور یوں ایسے مختلف نام رکھ کر ہم اپنا یونیک نام رکھنے کا شوق با آسانی پورا کر سکتے ہیں۔

No comments:

ہمارے قائد